ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترقی پذیر ممالک کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے: مریم اورنگزیب

صرف دو بینکوں کا پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر سے زائد رقوم دینے کا وعدہ‘
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری اور شراکت دار پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مثالی امداد کے عزم ظاہر کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جینوا میں اپنے خطاب میں اہم پیغام دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے
کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں اسلامی ترقیااتی بینک (آئی ڈی بی) نے 4.2 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی پکار پر ورلڈ بینک کی وائس پریذیڈنٹ برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے پاکستان کے لیے دو بلین ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحالی کی کوششوں میں عالمی تعاون کا خواہاں ہے، ہم ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں، ترقی پذیر ممالک کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے۔