جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے 6 بلین کمرشل فارن اکاؤنٹ کا ذکر کر کے نیا بحران پیدا کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ بینکوں میں اپنے ڈالر لینے جاتے ہیں، بینک پیمنٹ سے انکاری ہیں، جنیوامیں امداد کی 1 سے 7 سال تک 3 مراحل میں یقین دہانی ہوئی ہے جو اْن کیسفارت کار اور این جی اوزکے ذریعے خرچ ہوں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے، جنیوامیں ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوا، اکا دْکا ویڈیو لنک پر تھے جبکہ ہمارے وزیروں کا جمعہ بازار لگا تھا۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور آئی ایم ایف کا بھی جلد پتہ چل جائے گا، ملک بھر میں بھوک کا راج، صنعتیں بند، بیروزگاری کا طوفان 13 جماعتوں کا کارنامہ ہے۔