شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جینوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کیلئے بڑی کامیابی ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جینوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کے لئے بڑی کامیابی ہے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں شفافیت کے ساتھ فنڈز کی امانت عوام کو پہنچائیں گے، ان کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا دنیا کو احساس دلایا کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اجتماعی چیلنج کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنے کی سوچ کو ایکشن میں بدلا ہے کانفرنس انسانیت اور کرہ ارض کی ماحولیاتی بہتری میں اہم عالمی فورم ثابت ہوگی۔مریم اورنگز یب نے عالمی فورم پر پاکستان کے لوگوں کی حمایت کرنے والے ملکی و غیرملکی شرکاکا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ سیلاب کے بعدوزیراعظم شہباز شریف نے تمام صوبوں اور اداروں کو ساتھ لے کر جس طرح اجتماعی کوششیں کیں،یہ اس کے ثمرات ہیں اور اتحادی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔