سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں سردی کی لہر برقرار، شمالی علاقوں میں برف باری

جمعرات کے روز شہر قائد میں گرد ہوائیں، دھند اور سخت سردی کا راج
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں بارش جبکہ خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شہر قائد میں بدھ کی رات سے کوئٹہ کی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جمعرات 12 جنوری کی صبح بھی جاری رہا ہے، جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ 17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں تیز ٹھنڈی گرد آلود ہواوں کے جھکڑ چلنے سے شہر میں 2 روز بعد سردی پھر سے لوٹ آئی ہے۔ اس دوران کراچی میں گرد کے باعث حدد نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سڑکوں سے برف نہ ہٹانے کے باعث پھسلن سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے کئی مقامات پر راستے ٹریفک کے لئے بند ہیں۔