سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کی سیاسی صورتحال، شہباز اور زرداری کا آئین کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے۔پنجاب کی صورتحال پر وفاقی حکومت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف خود متحرک ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی بڑوں نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے اور آئینی و قانونی مشاورت کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔