کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف کے مطالبے پر فروری میں 200 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا منصوبہ تیار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ تعطل توڑنے کیلئے فروری میں لگ بھگ 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا سکتی ہے لیکن سیاسی غیر یقینی صورتحال حتمی فیصلوں میں تاخیر کر رہی ہے۔عالمی ادارے نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی سے دسمبر) کے آخر تک سامنے آنے والے 220 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے اقدامات کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر بات چیت سمیت نئی بجٹ تجاویز پر مشاورت شروع کر دی ہے۔