کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کی وارداتیں بنا رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کی وارداتیں بنا رہے ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک معزز رکن قومی اسمبلی کے اغوا کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو قابل مذمت ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لیے بولیاں لگا رہے ہیں جبکہ چیف جسٹس کو آڈیو لیک اور ضمیر کی خریداری کے اعترافی بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور خاتون رکن قومی اسمبلی کو کون سی عدالت انصاف دے گی؟ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس آڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے اور اغوا کار کون ہے؟انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے عملے کو“اغوا”کرنے والے اب اراکین قومی اسمبلی کے اغوا کے منصوبے بناتے پکڑے گئے۔ منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کی وارداتیں بنا رہے ہیں۔