کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مالی ذخائر 4 ارب ڈالر رہ گئے، پی ڈی ایم نے معیشت کا چہرہ بگاڑ دیا ہے، حماد اظہر

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں، ن لیگ اور پی ڈی ایم نے معیشت کا چہرہ بگاڑ دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں کہہ رہی ہیں ہمارے پاس تیل منگوانے کے پیسے نہیں، ہر چیز مہنگی ہوتی چلی جا رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے کم رہ گئے ہیں، ابھی آپ نے اربوں ڈالر کی قسطیں واپس کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کشیدگی بڑھتی چلی جا رہی ہے، عمران خان مستقبل کا وزیراعظم ہے، اب بات پولیٹیکل انجینئرنگ سے آگے چلی گئی ہے، پورے پاکستان میں تحریک انصاف کے کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں۔حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے الیکشن کو پیپلز پارٹی نے ایک مذاق ہی بنا لیا تھا، ان کو معلوم ہے عوام فیصلہ کرچکے ہیں، ہم انہیں فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، قومی اسمبلی میں بھی ان کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔