شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اس وقت پاکستان کے پاس صرف 4 ارب ڈالر موجود ہیں، مسرت چیمہ کا دعویٰ اگلے 2 سال میں 73 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں ،پیداواری سیکٹر تباہ ہورہا ہے

بیرونی سرمایہ کاری آدھی رہ گئی،فوری الیکشن واحد حل، اس ٹولے کو مزیدموقع نہیں دینگے
لاہور(پی پی آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا دعویٰ ہے کہ اس وقت پاکستان کے پاس صرف 4 ارب ڈالر موجود ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے لکھا کہ پاکستان نے اگلے 2 سال میں 73 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، جبکہ اس وقت پاکستان کے پاس صرف 4 ارب ڈالر موجود ہیں۔مسرت چیمہ نے کہا کہ پاکستان کا پیداواری سیکٹر مسلسل تباہ ہورہا ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بھی آدھی رہ گئی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کرپٹ ٹولہ کرپشن معاف کرانے، ہمنواؤں کو نوازنے میں مصروف ہے، فوری الیکشن واحد حل ہے اور عوام اس ٹولیکو مزیدموقع نہیں دینگے۔