خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی اداکاراوَں اور ماڈلز کیخلاف مہم میں بھارت ملوث

لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سے بھی اکاؤنٹس آپریٹ ہوئے
منفی مہم چلانے والے اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع
کراچی (پی پی آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے “ایف آئی اے ” نے سوشل میڈیا پر پاکستانی مہم چلانے والوں کو شارٹ لسٹ کرنے کا عمل شروع کردیاہے۔پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ” اداکاراوَں کیخلاف مہم چلانے والے درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے تھے”۔ذرائع کا کہنا ہے کہ “بھارت کے علاوہ لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سے بھی اکاؤنٹس آپریٹ ہوئے ہیں “۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ “منفی مہم چلانے والے مرکزی اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے”۔یاد رہے کہ کردار کشی کی چلنے والی مہم میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔