عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مشہور ادیب، افسانہ نگار، محقق غلام ربانی آگرو کی13ویں برسی آج منائی جائیگی

نوشہرو فیروز(پی پی آئی)سندھی اور اردو کے مشہور ادیب، افسانہ نگار، محقق غلام ربانی آگرو کے13ویں یوم وفات پر علمی و ادبی حلقوں نے سندھ بھر میں تقاریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی فروغ ادب میں خدمات کو سراہا ہے۔مرحوم غلام ربانی آگرو سندھ یونیورسٹی کے پہلے پرو وائس چانسلر، سیکریٹری سندھی ادبی بورڈ، ڈائرکٹر جنرل اکادمی ادبیات پاکستان اور ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تھے۔وہ05 نومبر، 1933کو نوشہرو فیروز کے گاؤں محمد خان آگرو میں پیدا ہوئے اور18 جنوری، 2010 کو حیدرآباد میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے انھیں گاؤں محمد خان آگرو میں سپرد خاک کیا گیا۔حکومت پاکستان نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز اور صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوزا تھا۔