مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن پر مرمت کا کام شروع

کو ئٹی(پی پی آ ئی) بلوچستان کے ضلع کچھی میں دھماکے سے متاثر ہونے والے پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔کچھی کی ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق 12 انچ قطر کی پائپ لائن کو ڈھاڈر کے علاقے سراج آباد میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اْڑا دیا تھا۔کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے اہلکا ر نے کہا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے اور مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد اس سے گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔
بلوچستان کے جن چند علاقوں میں گیس کی سہولت میسر ہے ان میں کوئٹہ، قلات، مستونگ، زیارت اور پشین کے علاوہ دیگرعلاقے شامل ہیں۔شدید سردی، گیس کی بندش اور پریشر میں کمی سے لوگوں کو پہلے ہی ان علاقوں میں مشکلات کا سامنا تھا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت تک بعض علاقوں کومزید گیس کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔