آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل اور نادرا کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے عمران خان،شیخ رشید کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل اور نادرا کو بھی نوٹس جاری کر دیا،وکیل دا?د غزنوی کی الیکشن ایکٹ ترمیم کیخلاف اپیل پر بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا مسئلہ صرف طریقہ کار کا ہے،اوورسیز کو ووٹ ڈالنے پاکستان آنا ہو گایاباہر رہ کر بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ بظاہر ووٹنگ کا طریقہ کار مشکل بنا دیا گیاکہ اوورسیز ووٹ ڈال ہی نہ سکیں۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دیا تھا،عدالت نے کہاکہ نادرا اور الیکشن کمیشن معاونت کریں، بنایا گیاسسٹم معیار کے مطابق ہے یا نہیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔