شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5فروری کو پیرس میں ریلی نکالی جائیگی

پیرس(پی پی آ ئی)یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر 5فروری کو فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ایک ریلی نکالی جائیگی۔کشمیر میڈیا کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے اعادے کے لیے 5فروری کو منائے جانیوالی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیرس ریلی نکالی جائیگی۔ ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار ظہور اقبال کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں پیرس میں 5فروری کو کاردی لیس سے پیلس ریپبلک تک ایک شاندار اور بھرپور ریلی نکالنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ریلی میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی شرکت کرے گی۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ علی اصغر، تحریک انصاف کے عابد ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کے علاوہ دیگر سرکردہ رہنماؤں کے علاوہ کشمیری کمیونٹی کے لوگوں اور صحافیوں نے شرکت گی۔