پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم نواز کی وطن واپسی کی تاریخ تبدیل، 29 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی

لندن (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز 21 جنوری کی بجائے اب 29 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 29جنوری کو لندن سے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تبدیل ہوتے سیاسی حالات میں فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کیاہے۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔ مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان شاء اللہ مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مریم نوازکا استقبال نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔