ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ حکمران آئندہ چند ہفتوں میں بھاگ جائیں گے،شوکت ترین

جس مہنگائی کو جواز بنا کر ہماری حکومت ہٹائی گئی وہ 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے
79 فیصد سرمایہ کار سمجھتا ہے پاکستان غلط سمت جا رہا ہے، کاروبار بند ہیں
لاہور (پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کاکہناہے کہ مہنگائی کو جواس بنا کر ہماری حکومت کو ہٹایاگیا،آج ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ملک میں پیسے آ نہیں رہے، جا رہے ہیں،موجودہ حکمران آئندہ چند ہفتوں میں بھاگ جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ مہنگائی کو جواس بنا کر ہماری حکومت کو ہٹایاگیا،آج ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ملک میں پیسے آ نہیں رہے، جا رہے ہیں،موجودہ حکمران آئندہ چند ہفتوں میں بھاگ جائیں گے۔سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ 17 سال میں سب سے زیادہ گروتھ تحریک انصاف کے دور میں حکومت میں ہوئی،تحریک انصاف کے آخری 2 سال میں ملک نے ریکارڈ ترقی کی،ہم نے 4 سال میں 19 ارب ڈالرز کا قرضہ لیاتھا،آئی ایم ایف 2 چیزیں کہہ رہا ہے ریونیو کم ہو گیااور اخراجات ڈبل۔شوکت ترین نے کہاکہ آئی ایم ایف نے کہاہے ڈالر کی قیمت مصنوعی طریقہ سے کنٹرول نہ کی جائے،ان کاکہناتھا کہ79 فیصد سرمایہ کار سمجھتا ہے پاکستان غلط سمت جا رہا ہے،آج پاکستان میں کاروبار بند ہو رہے ہیں، آمدن کم اخراجات بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2018 میں جب معیشت سنبھالی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا،4 سے 5 ارب ڈالرز کی ایل سیزرکی ہوئی ہیں، سابق وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اس مرتبہ دو تہائی اکثریت ملے گی۔