ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ ہائی کورٹ سے5 ارب روپے سے زائد مضاربہ سکینڈل کے سہولت کار کی ضمانت منظور

کراچی (پی پی آئی) سندھ ہائی کورٹ نے 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ سکینڈل کے سہولت کار کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے، ملزم پر بطور ایجنٹ عوام سے 15 کروڑ روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔ پی پی آئی کے مطابق عدالت نے ملزم عبدالناصر کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے، عدالت کی جانب سے 15 کروڑ روپے مالیت کی دستاویزات بھی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، ملزم عبدالناصر پر قاری شفیق کے ایجنٹ کی حیثیت سے 15 کروڑعوام سے لینے کا الزام ہے۔نیب کا کہنا تھا کہ ملزم 6 سال سے مفرور تھا، ملزم نیعوام کی دولت لوٹنے میں سہولت کاری کی، اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، اس کے اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں ملی، وکیل صفائی کا مزید کہنا تھا کہ یہ مرکزی ملزموں کا ملازم تھا، ان کے جرم کی سزا اسے نہیں دی جاسکتی، جن ملزموں کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔