ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف نے کراچی، حیدرآبادمیں بلدیاتی نتائج مسترد کر دیئے

الیکشن کمیشن مستعفی ہوجائے، یونین کونسلز کے نتائج آنے میں گھنٹوں لگ گئے
بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی،مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی:اسد عمر
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے۔پی پی آئی کے مطابق اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایک ہزار بیلٹ پیپرز پر ٹھپے پہلے سے لگے تھے جبکہ سیاسی کارکنوں پر حملے کیے گئے اور ان پر تشدد کیا گیا۔اسد عمر نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو مستعفی ہونا چاہیے۔ کراچی میں یونین کونسلز کے نتائج آنے میں گھنٹوں لگ گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری کے ذریعے لوگوں پر دباؤ ڈالا گیا جبکہ آر اوز اور ڈی آر اوز منتیں کر رہے ہیں کہ ہمارے بچے ہیں ہم نتائج نہیں دے سکتے۔ جب الیکشن چوری ہوا تو اس وقت احتجاج ہوا۔