پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز بنانیکا حکم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانیکا حکم دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے اقلیتی خاتون کی طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجرا کی درخوست پر فیصلہ جاری کردیا۔درخواست گزار کے مطابق یونین کونسل اقلیتوں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی۔ طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کرتا۔جسٹس طارق سلیم نے درخواست گزار کے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانیکا حکم دے دیا۔جسٹس طارق سلیم نے ریمارکس دیے کہ مسیحی برادری کی جانب سے?طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونیکی شکایات آرہی ہیں۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز کا اجراضروری ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ رولز بنائیجائے تک نادرا رجسٹریشن پالیسی کے تحت سہولت فراہم کرے۔ عدالت نے درخواست گزارکو شناختی کارڈ کیلئیدوبارہ نادراسے رجوع کرنیکی ہدایت بھی کردی۔جسٹس طارق سلیم نے خاتون شہری کی درخواست پر 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔