شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک 75 ہزار بار ڈیفالٹ ہو چکا ”پاکستان اسمگلرز کی جنت ہے، سینیٹر محسن عزیز

اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ ملک میں 75 ہزار بار ڈیفالٹ ہو چکا ہے،بینک ایل سیز ہی نہیں کھول رہے، یہ ڈیفالٹ ہے۔پی پی آئی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان کو مختلف شعبوں کی تنظیموں اور تاجر برادری نے صورت حال سے آگاہ کیا۔پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ارشد محمود نے کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملک میں دواؤں کی قلت اور فارما سیکٹر میں بے روزگاری کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ارشد محمود نے کہا کہ فارما انڈسٹری 6 ارب ڈالر پر مشتمل ہے، اس صنعت کے خام مال کا 100 فی فیصد انحصار درآمد پر ہے جوبھارت اور چین سے خام مال درآمد کیا جاتا ہے، اس وقت ایل سیز پر 100 فیصد پابندی لگا دی گئی ہے۔ بینکوں نے فارما انڈسٹری کی ایل سیز کھولنے سے صاف انکار کر دیا ہے، بندرگاہ پر پڑا درآمدی سامان بھی کلیئر نہیں کیا جا رہا۔عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خوراک کی درآمد کو نہیں روکیں گے، توانائی،دواؤں اور برآمدی شعبے کی درآمدات بھی ترجیح ہے۔