شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قائمہ کمیٹی سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز

اور وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا میں تلخ کلامی
اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیز اور وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا میں تلخ کلامی ہوئی وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان بحرانی صورت حال سے گزر رہا ہے، ملک کو ایک طوفان کا سامنا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔کمیٹی کے رکن محسن عزیز نے کہا کہ وزیر مملکت خزانہ شاید زمینی حقائق سے آگاہ نہیں۔عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، ڈیفالٹ اس وقت ہوتا ہے جب ریاست ذمہ داری پوری نہ کرے۔جس پر محسن عزیز نے کہا کہبینک ایل سیز ہی نہیں کھول رہے، یہ ڈیفالٹ ہے۔جواب میں عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ایل سیز نہ کھلنے کا مطلب ڈیفالٹ نہیں، مسائل ضرور ہیں لیکن کوئی ڈیفالٹ نہیں ہوا،نہ ہوگا، اپنے وسائل کے اندر رہ کر گزارہ کرنا ہوگا۔