ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر خارجہ بلاول بھٹو 25 جنوری کو اربکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ دورے میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 26 ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کی صدارت سیکرٹری جنرل ای سی او خسرو نظیری کر رہے ہیں، اجلاس میں پالیسی سازی کے طور پر ای سی او کے سالانہ ورک پلان کی منظوری بھی دی جائے گی۔اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ و قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ بلاول بھٹو افغانستان پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے، تاشقند سمٹ میں پاکستان، ایران اور بھارت سمیت 20 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹو کی ازبک صدر اور ازبک قائم مقام وزیر خارجہ سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقاتوں میں خطے کی باہمی منسلکی، علاقائی ممالک میں تعاون کے فروغ، پاک ازبکستان باہمی تعلقات سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔