مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علامہ ساجد نقوی سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات

کراچی (پی پی آئی)قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی،زاہد علی آخونزادہ اور سید سیکندر عباس گیلانی بھی ملاقات میں موجود تھے،پی پی آئی کے مطابق ملاقات میں جی بی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو گلگت بلتستان میں عوامی حکومتی اقدامات اور معاشی مسائل کی بابت مشکلات سے آگاہ کیا قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کی عوام کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا اور ان کو مزید موثر بنانے کے لیے رہنمائی فرمائی اس موقع پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے جی بی حکومت کے ساتھ عوامی خدمات میں اسلامی تحریک پاکستان کے بھرپور تعاون پر قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور ان کی جماعت کا شکریہ بھی اداکیا۔