مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور موٹروے کیلئے زمین کی قیمت بڑھانے کیخلاف این ایچ اے کی اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا،اراضی مالکان کو ادائیگی کا حکم
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے پشاور موٹروے کیلئے زمین خریداری کی قیمت بڑھانے کیخلاف این ایچ اے کی اپیل مستردکردی، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو درست قرار دے دیا،پی پی آئی کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کوئی قیمت بھی بے گھر اور بے زمین کرنیوالی پریشانی کا مداوانہیں کرسکتی، ہمارے خاندانی نظام میں آباؤ اجدادکی قبروں کی بہت اہمیت ہوتی ہے،لوگوں کو ان سے دور کرنا بھی بڑا ظلم ہے۔ سپریم کورٹ میں پشاور موٹروے کیلئے زمین خریداری کی قیمت بڑھانے کیخلاف این ایچ اے کی اپیل پر سماعت ہوئی،این ایچ اے نے کہاکہ پشاور موٹروے کیلئے 35 ہزار روپے فی مرلہ زمین خریدی گئی،ہائیکورٹ نے اضافہ کرکے 70 ہزار روپے کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ 2006 سے این ایچ اے نے زمین لے رکھی ہے اور آج تک رقم ادا نہیں کی،عدالت نے کہاکہ زبردستی زمین لے کر معاوضہ ادا کرکے بھی اراضی سے محروم کرنے کا مداوا نہیں ہو سکتا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ اپنے گھر اور زمینیں چھوڑنے والوں کی زندگیاں، خاندانی نظام ہی تباہ ہو جاتا ہے،منگلا اور تربیلا کے متاثرین کو لودھراں بھیج دیاگیا، پورے پورے خاندان جدا ہو گئے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کوئی قیمت بھی بے گھر اور بے زمین کرنیوالی پریشانی کا مداوانہیں کرسکتی، ہمارے خاندانی نظام میں آباؤ اجدادکی قبروں کی بہت اہمیت ہوتی ہے،لوگوں کو ان سے دور کرنا بھی بڑا ظلم ہے۔عدالت نے پشاور موٹروے کیلئے زمین خریداری کی قیمت بڑھانے کیخلاف این ایچ اے کی اپیل مستردکرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیدیا، عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کواراضی مالکان کو ادائیگی کا حکم دیدیا۔