عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں بابا اسحاق شاہ کے عرس مبارک میں محفل سماع

کراچی(پی پی آئی)معروف صوفی بزرگ حضرت پیر اسحاق شاہ حسین الحسینیؒ (بابا اسحاق شاہ) کے عرس مبارک پر شاہ لطیف کمیونٹی ہال، کچھی پاڑہ ڈالمیا شانتی نگر گلشن اقبال کراچی میں محفل سماع منعقد ہوئی۔ ۔ عرس مبارک کی محفل سماع میں مہمان خصوصی صوفی دوست محمد شاہ، صوفی تاج محمد شاہ، صوفی طاہر محمد شاہ، صوفی یار محمد شاہ، صوفی ذبیر محمد شاہ، منجانب با اہتمام: خلیفہ طاہر محمود قادری قلندری، عماد محمود، رفاقت، فیصل قادری، عبدالحمید چشتی، شہباز قادری، سید مظفر حسین شاہ، سید عمیر شاہ گیلانی، سید تراب شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔اختتامی روز عرس مبارک محفل سماع، تلاوت قرآن پاک، دعا اور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کراچی اور ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔