اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بنکاک جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد

کراچی(پی پی آ ئی) کراچی سے بنکاک جانے والے مسافر کے قبضے سے 3 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد کرلیا گیا۔ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بنکاک جانے والے مسافر سے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد کرلیا۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق راحیل نامی مسافر کراچی سے بنکاک جارہا تھا، اور اس نے غیرملکی کرنسی اور سونا مہارت کے ساتھ اپنے بیگ میں چھپا رکھا تھا، تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی یہ کوششں ناکام بنا دی۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم راحیل سے برآمد ہونے والی کرنسی میں 1 لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالرز، 31 ہزار کینیڈین ڈالرز اور 50 گرام سونا شامل ہے، اور برآمد ہونے والی نقدی اور سونے کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3 کروڑ اور 26 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو برآمد شدہ نقدی اور گقلڈ سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔