ٹھٹھہ کو ئلے کی کان میں دب کر تین مزدورجاں بحق

ٹھٹھہ(پی پی آ ئی) ٹھٹھہ جھمپیر میں میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں چار مزدور دب گئے، تین جاں بحق جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔جھمپیر کے علاقے میٹینگ ریلوے کے قریب رات دیر سے ڈاکٹر لیز زرنوازکول مائین میں مرمت کے دوران اچانک پریشر سے پانی نکل ایا جس میں خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے چار افراد دب گئے۔جسکے نتیجے میں تین مزدرو جاں بحق ہو گئے، تینوں افراد کی لاشیں نکال کر حیدراباد روانہ کردیا گیا ہے۔جاں بحق افرد کی شنا خت 25 سالہ فضل گل، 34 سالہ سید قیوم اور 30 سالہ رحمان کے نام سے ہو ئی ہے۔

Next Post

مخالف کی تکلیف یاگرفتاری پر خوش ہونا کم ظرفی ہے:خوا جہ سعد رفیق کا فواد چوہدری کی گرفتار ی پر رد عمل

Wed Jan 25 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے فواد چوہدری کی گرفتار ی پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کسی مخالف کی تکلیف یاگرفتاری پر خوش ہونا کم ظرفی ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو […]