پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جھوٹے دعوؤں کے ساتھ بھارت پھر یوم جمہوریہ منا رہا ہے: مشعال ملک

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ جھوٹے دعوؤں کے ساتھ بھارت پھر یوم جمہوریہ منا رہا ہے، جمہوریت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔بھارتی یوم جمہوریہ پر اپنے پیغام میں مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر 75 سال سے خون میں ڈوبا ہے، عزتیں غیر محفوظ، بچے لاوارث ہو چکے ہیں، بھارتی حکومت نے سیاسی جہدوجہد پر کشمیری رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنا رکھے ہیں۔مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی کالونی بن چکا ہے، کشمیریوں پر پچاس لاکھ ہندوؤں کو بھی مسلط کر دیا گیا، دنیا بھارتی نام نہاد جمہوریت کی پٹی اپنی آنکھوں سے ہٹائے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم جبر دیکھے۔