پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ تشکیل، 12 وزرااور 3 مشیر شامل

پشاور(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی نگراں کابینہ تشکیل دے دی گئی، جس میں 12 وزرا اور 3 مشیر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے مشاورت کے بعد کابینہ میں حاجی غفران، خوش دل خان، حامد شاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر، فضل الٰہی، عدنان جلیل، تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ، جسٹس (ر) ارشاد قیصر، ڈاکٹر ریاض انور شامل ہیں۔نگراں کابینہ کے مشیروں میں رحمت سلام خٹک، شاکر اللہ اور حمایت اللہ خان شامل ہیں، رحمت سلام خٹک کا تعلق جے یو آئی اور حمایت اللہ خان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، کابینہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما نجم الدین کا بیٹا شاکر اللہ بھی شامل ہے۔نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور گورنر غلام علی کے درمیان طویل ملاقات کے بعد کابینہ پر اتفاق کیا گیا لیکن سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ کیلئے مشاورت نہیں کی گئی۔