پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی وی حملہ کیس، دہشتگردی دفعات کے خلاف متفرق درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دہشتگردی دفعات کے خلاف متفرق درخواست پر جواب کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔جمعرات کو سماعت کے دوران عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے دہشتگردی کی دفعہ 23 اے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا۔عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت کا کیس نہیں بنتا، متعلقہ عدالت کو منتقل کیا جائے۔ ’پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشتگردی دفعات نہیں بنتی۔ پْرامن احتجاج کیا گیا تھا جس پر دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں۔ احتجاج آئینی دہارے میں رہتے ہوئے کیا گیا تھا۔عدالت نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے درخواست پر دلائل طلب کر لیے اور سماعت 9 فروری تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مستقل حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔