ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت

دنیا میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا یا
سری نگر(پی پی آ ئی) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے جمعرات کے روز بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا یا تاکہ عالمی برادری پر یہ دبا ؤ ڈالا جاسکے کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کا نوٹس لے۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر دنیا میں مقیم کشمیریوں نے جمعرات کے روز بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا یا۔قابض بھارتی انتظامیہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پرمقبوضہ جموں وکشمیر میں حفاظتی اقدامات کے نام پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ سری نگر کے کرکٹ اسٹیڈیم،جہاں نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب ہو ئی، کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو خاردار تاروں سے سیل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے سرینگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر شہروں اور قصبوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں، مسافسروں اورراہگیروں کی تلاشی مہم بھی جا ری رکھی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت جمہوری ملک کہلانے کا ہرگز مستحق نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیریوں کا حق خود ارادیت طاقت کے بل پر سلب کر رکھا ہے۔