اسلام آباد(پی پی آئی)رجسٹرار سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی کے ایک سے زائد نشستوں پرالیکشن لڑنے کیخلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔پی پی آئی کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر 7 اعتراضات عائد کئے گئے،رجسٹرار کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ انفرادی شکایت کی صورت میں آئین کے آرٹیکل 184 (3)کا اطلاق نہیں ہوتا،درخواست کی زبان مبہم اور بے ربط ہے،درخواست میں عوامی مفاد کے نکتے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ رجسٹرارکامزید کہناہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،درخواست میں آرٹیکل 184 (3)کے اطلاق کیلئے متعلقہ مواد موجود نہیں۔
Next Post
کراچی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ، متعلقہ اداروں سے جواب طلب
Wed Jan 25 , 2023
شہرکے 70 فیصد سگنلز خراب اورسائن بورڈزموجود نہیں، وکیل ٹرانسپورٹرز ٹریفک انجینئرنگ کو فریق بنانے کی ہدایت، سماعت 21 فروری تک ملتوی کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ہیوی ٹریفک کے شہرمیں داخلے سے متعلق ٹرانسپورٹرز کا مؤقف سننے کے بعد متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا ہے۔پی پی آئی […]
