نیویارک/کراچی(پی پی آئی) جوناگڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف اقوام متحدہ کو نواب آف جونا گڑھ نواب جہانگیر خانجی نے خطوظ لکھے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ والی جوناگڑھ نواب مہابت خانجی اور قائداعظم محمد علی جناح نے ویانا کنونشن کے تحت ریاست کے پاکستان سے الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاہم بھارت نے معاہدے پر دستخط کے ایک ماہ بعد ریاست پر غیر قانونی قبضہ کر لیا جیسا کہ اس نے جموں و کشمیر پر کیا تھا۔ یہ بات مقبوضہ ریاست کے نائب دیوان معین خان نے بتائی انھوں نے پی پی آئی کو آگاہ کیا کہ نواب آف جوناگڑھ نواب جہانگیر خانجی نے عالمی ادارے پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست جوناگڑھ کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے جو گزشتہ 75 برس سے بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔ یاد داشت میں امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ جوناگڑھ ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا۔
Next Post
پرویز الہیٰ کا چوہدری شجاعت سے رابطہ
Wed Jan 25 , 2023
پنجاب کی بدلتی سیاسی صورتحال اور نگران حکومت کے انتظامات سنبھالتے ہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اپنے قریبی ساتھی کے ذریعے چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کیاہے۔ پی پی آئی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ تعمیری سیاست کی تخریبی سیاست […]
