یا بلوچستان کی جیل میں دیکھ رہاہوں، منظور وسان کی پیش گوئی
خیرپور (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اسی سال 2023 میں وطن واپس آئیں گے، نیا سال پی پی پی کے لئے بہتر ہے، پارٹی کو دیگر صوبوں میں مضبوط ہوتا دیکھ رہا ہوں. منظور وسان نے کہا کہ رواں سال عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، ان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی، انہیں کسی نہ کسی دیوار کے پیچھے قید دیکھ رہاہوں، انہیں سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔۔
