ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

2 دنوں میں ساڑھے 4 ٹریلین روپے قرض بڑھ گیا:شوکت ترین

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 2 دنوں میں ساڑھے 4 ٹریلین روپے قرض بڑھ گیا ہے۔ شوکت ترین نے اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی نسبت روپے میں 24 روپے کی تنزلی ہوئی ہے اور ڈالر کے اوپر جانے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ 2 دنوں میں ساڑھے 4 ٹریلین روپے کا قرض بڑھا چکے ہیں اور ابھی تک انہوں نے 11 سے 12 ٹریلین روپے کا قرض ملک پر چڑھا دیا ہے جبکہ پیٹرول سمیت جو چیز ان کے پلے پڑے گی یہ اس کی قیمت بڑھائیں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے والا ہے، اب کھانے پینے کی چیزیں اور بجلی کے نرخ بڑھیں گے اور ا?نے والے دنوں میں بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا۔ یہ مزید ٹیکسز لگائیں گے اور عوام پر مزید بوجھ ڈالیں گے۔ ہمارے دور میں 17 سالوں کے دوران سب سے زیادہ ترقی ہوئی اور 21 فیصد ٹیکس بڑھنے سے ہمارے ریوینیو میں اضافہ ہوا جبکہ مہنگائی 4 فیصد پر تھی۔ ہمیں انہوں نے 40 مہینے دیئے اور ہم نے پرفارم کر کے دکھایا۔ اس گڑھے سے نکلنے کی بھی پلاننگ کر رہے ہیں۔