ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا: ادارہ شماریات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران 25 اشیائے ضروریہ مہنگی، 6 کے نرخوں میں کمی اور 20 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ایل پی جی سلنڈر 145 روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد اس کی اوسط قیمت 2888 روپے رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 20 کلو آٹے کا تھیلا 31 روپے مہنگا ہوا، اور اس کے اوسط نرخ 1735 ریکارڈ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آٹا سب سے زیادہ مہنگا رہا، اور یہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2820 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے آلو کے نرخوں میں دو روپے کمی ہوئی اور اس کی اوسط قیمت 41 روپے رہی، چینی 78 پیسے فی کلو سستی ہوکر اوسط نرخ 91.21 روپے میں فروخت ہوتی رہی، جب کہ اس دوران ٹماٹر، برائلر چکن، گڑ، چینی، پاؤڈر دودھ اور گھی کے نرخوں میں بھی کمی ہوئی۔