آئندہ انتخابات میں آل شریف لاہور میں بھی منہ چھپاتی پھرے گی فیاض چوہان

بیگم صفدر کو پتہ چلے گا، جب الیکشن کا بگل بجے گا،جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا
مریم مرضی کا سیاسی میدان چاہتی ہے اس لئے ہمارے دلیر لیڈر کو حراست میں لے لیا
لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان واپسی پر اپنی مرضی کا سیاسی میدان چاہتی ہے اس لئے امپورٹڈ سرکار نے ہمارے دلیر لیڈر کو حراست میں لے لیا۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ فواد چوہدری اور دیگر پی ٹی آئی قائدین کی گرفتاریوں کی وجہ بیگم صفدر اعوان کی واپسی ہے، مفرور الدین نواز شریف اور ڈاکو رانی بیگم صفدر پنجاب میں اپنی مرضی کا سیاسی میدان چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ“سنجیاں ہو جن گلیاں وچ مرزا یار پھرے”کے مصداق شریف خاندان اکیلا الیکشن لڑ کے جیتنا چاہتا ہے، امپورٹڈ اور نگران حکومت آل شریف کی خواہشات پوری کرنے کے لیے ہر حد تک گر رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، یہ عقل کے اندھے ایسے اقدامات سے صرف عمران خان کی مقبولیت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔تحریک انصاف آل شریف کے فاشزم کا پوری دلیری سے مقابلہ کرے گی پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وقتی طور پر بیگم صفدر کو اس سیاسی ماحول میں بہت مزا آئے گا، جب الیکشن کا بگل بجے گا، آل شریف کے دامن میں رسوائی اور جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔انکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور قائدین عمران خان کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت اور آل شریف کے فاشزم کا پوری دلیری سے مقابلہ کرے گی۔عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں آل شریف لاہور میں بھی منہ چھپاتی پھرے گی۔

Next Post

گلے سڑے نظام کو اکھاڑنے کیلئے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، شہزاد وسیم

Thu Jan 26 , 2023
تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، اقلیت کواکثریت پر مسلط کرنے کے نتائج کبھی اچھے نہیں نکلتے راؤ انوار وکٹری کانشان بنا کر عدالتوں سے نکلتے ہیں،فواد کوکپڑا ڈال کر پیش کیا جاتا ہے اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ عمران خان نے […]