خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ بار نے فواد چوہدری کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

فواد چوہدری کے ساتھ بدسلوکی اور ہتھکڑیاں لگانا توہین آمیز رویہ ہے
سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کی روایت کو ختم ہونی چاہیے: بار کا اعلامیہ
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیرفوادچوہدری کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار نے فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ بار کے اعلامیے میں کہا گیا کہ فواد چودھری سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن ہیں۔ سپریم کورٹ بار کو ان کی گرفتاری پر گہری تشویش ہے،اعلامیہ میں کہااگیا کہ فواد چوہدری کے ساتھ بدسلوکی اور ہتھکڑیاں لگانا توہین آمیز رویہ ہے، آئین پاکستان ہر فرد کو شفاف ٹرائل اور حسن سلوک کی ضمانت دیتا ہے۔سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق اْن کی گرفتاری کی وجوہات نامعقول ہیں جن کا کوئی قانونی جواز نہیں، سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعمال اور سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کی روایت کو ختم ہونی چاہیے، آرٹیکل 19 ہر شہری کو آزادی اظہار کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے، اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔