مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد چوہدری کو اغوا کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے، بابر اعوان

چند تھانے داروں نے ملک کو تباہ کردیا، بھارت اتنا آگے چلا گیا، ہم کہاں جارہے ہیں؟
کلبھوشن کے منہ پر کپڑا ڈالا، ہتھکڑی لگانے کی ہمت کی؟ پوچھا تمہارے پیچھے مودی ہے؟
اسلام آباد (پی پی آئی)معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو اغوا کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند تھانے داروں نے ملک کو تباہ کردیا، بھارت اتنا آگے چلا گیا اور ہم کہاں جارہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے وکیل کے منہ پر کپڑا ڈالنا کہاں کا انصاف ہے؟ کلبھوشن یادیو کے منہ پر کپڑا ڈالا، ہتھکڑی لگانے کی ہمت کی؟ کلبھوشن یادیو سے کبھی پوچھا تمہارے پیچھے مودی ہے؟بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پوری قوم کیخلاف بغاوت کے مقدمے درج کرنے ہونگے، پاکستان میں بڑی جیل بنا کر سب کو قیدیوں میں شمار کرلیں۔124 اے اور 505کے کیس میں ا?رمی شکایت کرسکتی ہے، الیکشن کمیشن کی تحلیل کاریفرنس بن سکتا ہے، حکومت کا کام الیکشن کمیشن کررہا ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن خود کو حکومت سمجھتے ہیں، 124 اے اور 505 اس کیس میں نہیں لگتے۔ بابر اعوان نے کہا کہ فواد چوہدری کیخلاف ایفآئی آر اسلام آباد میں درج ہوئی اور لاہور سے اغوا کیا گیا، فوادچوہدری کو اغوا کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔انکا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت درخواست دائر کرسکتی ہے، آئین کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت ہے نہ ٹریبونل، سرکارنے کہا الیکشن کمیشن کی توہین کی گئی۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو عدالتی وقت سے پہلے پیش کیا گیا، انتظامی شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، ہم نے وقت پر پہنچ کر شب خون مارنے کی کوشش روک دی۔