خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 2 فروری کو بلا لیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے 21 جماعتوں کو دعوت نامے بھی ارسال کردیے گئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس 2 فروری دن 2 بجے ہوگا جس میں الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق پر مشاورت اور تجاویز مانگے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم ایم اے، ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ، بی اے پی، اے این پی، پی کے میپ اور جی ڈی اے کو دعوت نامہ بھجوایا دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹی ایل پی، جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی، بی این پی،جموری وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ، بی این پی عوامی، جے یو آئی،راہ حق،پی ایم ایل ف، ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کو بھجوا دیاہے۔