سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ مہنگائی کی ذمہ دار عمران حکومت ہے،

آٹے کی قیمتوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں: مراد علی شاہ
گھوٹکی(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی ذمہ دار عمران حکومت ہے، اس کی حکومت میں مہنگائی ہوئی جس کو ہماری حکومت نبھا رہی ہے۔اوباڑو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کو سلیکٹڈ حکومت ملی تھی، جنہوں نے عمران خان کو سلیکٹڈ حکومت دی انہوں نے اسے پہچان لیا۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کا مسئلہ انتہائی اہم ہے، اس مسئلے پر اہم فیصلے کیے جائیں گے، ڈاکوؤں نے پنجاب کے کچے کے علاقے اور سندھ گھوٹکی کے کچے کے علاقوں کو نوگو ایریا بنا رکھا ہے، ڈاکوؤں کے پاس جدید اور بھاری اسلحہ کہاں سے آرہا ہے جلد آپریشن ہوگا۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھی ہے، آٹے کی قیمتوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، گھوٹکی میں قائم مقام 5 شوگر ملز جو زمینداروں کو گنے کی فصل کی ادائیگی نہیں کر رہیں اس کا جلد نوٹس لیں گے۔