سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ڈی ایم نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے: حماد اظہر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ڈالر کی وجہ سے ہو ئی
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈالر کی قیمت بڑجا نے سے ہو ئی۔ اپنی ٹو ئٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہو ئے حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم پو چکی ہے۔ اس لئے تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیااب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی،یہ سب رجیم چینج کی بدولت ہو ا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا۔ خیال رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھا دیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 18، 18 روپے بڑھ گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے،کیروسن آئل کی نئی قیمت189روپے83پیسے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت187روپے فی لیٹر،پٹرول کی نئی قیمت 249روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔