اسلام آ باد(پی پی آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو آئندہ دو ماہ کے دوران امریکہ کے 3 دورے کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو 7 فروری کو امریکن کونسل آف چرچز کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے، دعائیہ ناشتے میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی بطور خاص شرکت کریں گے، امریکی صدر بائیڈن ناشتے کی تقریب سے خطاب اور شرکاسے ملاقات بھی کریں گے، کونسل آف چرچز کے ناشتے میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی مختلف شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔بلاول بھٹو 8 مارچ کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مسلم خواتین کے حوالے سے عالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔جبکہ 18 مارچ کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اسلاموفوبیا کے حوالے سے خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، اقوام متحدہ 18 مارچ کو اسلاموفوبیا کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کر رہا ہے جس میں بلاول بھٹو پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
Next Post
کرپٹ اور نااہل حکومت نے معیشت کا ابتر حال کردیا ہے: عمران خان
Sun Jan 29 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت نے معیشت کا ابتر حال کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات […]
