کرپٹ اور نااہل حکومت نے معیشت کا ابتر حال کردیا ہے: عمران خان

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت نے معیشت کا ابتر حال کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ،نااہل امپورٹڈسرکارکے ہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہے کہ اس نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافے اور33روپے کی کمی کیساتھ ڈالرکو262.6روپے پر پہنچاکرعوام اور تنخواہ دار طبقے کوکچل ڈالا ہے۔ اب 200ارب کے منی بجٹ کیساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ 35فیصدکی غیرمعمولی مہنگائی متوقع ہے۔

Next Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے: شاہ محمود قریشی

Sun Jan 29 , 2023
ملتان(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک پہلے ہی معاشی […]