پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے: شاہ محمود قریشی

ملتان(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک پہلے ہی معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، آج عوام ان امپورٹڈ حکمرانوں کے ہاتھوں مزید بوجھ تلے آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 35 روپے کا اضافہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام کب تک ان کی نااہلی کی قیمت ادا کریں گے، کیا اربابِ اختیار مزید تباہی کا انتظار کریں گے۔

Next Post

عمران خان سے گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈاکٹر بو عبداللہ کی ملاقات

Sun Jan 29 , 2023
لاہور(پی پی آئی) دبئی کے گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈاکٹر بو عبداللہ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر بو عبداللہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے […]