ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے

بلوچستان کیلئے قومی تحفظ خوراک اور گوادر پورٹ کیلئے نیویگیشن چینل کی کھدائی کا منصوبہ منظور
گلگت شہر کے نکاسی آب کے منصوبے کیلئے 4 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد کی بھی منظوری
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں متعدد پروجیکٹس کی منظوری دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 22 ارب 16 کروڑ روپے کے سات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔اجلاس میں بلوچستان کیلئے قومی تحفظ خوراک کے 1 ارب 10 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔منعقدہ اجلاس میں گوادر پورٹ نیویگیشن چینل کی کھدائی کا منصوبہ منظور کیا گیا، منصوبے پر 4 ارب 66 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔سماجی شعبے میں صحت، غذا، تعلیم کے منصوبوں کیلئے 4 ارب 82 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔قائد اعظم یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل میں تحقیق کی سہولت کے منصوبے کیلئے 3 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی جبکہ صحت کے شعبے حکومت پاکستان اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراکی منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا، منصوبے پر حکومت پاکستان 22 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔اجلاس میں کنگ سلمان بن عبد العزیز ہسپتال ترلائی کیلئے 2 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری جبکہ گلگت شہر کے نکاسی آب کے منصوبے کیلئے 4 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد کی بھی منظوری دے دی گئی۔