شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بنی گالہ میں عمران چوک کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، کار سوار ملزمان واردات کے بعد فرار

اسلام آباد (پی پی آئی) نامعلوم ملزمان نے جھنگ سے بنی گالہ آنے والی پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کردیا۔پی پی آئی کے مطابق تھانہ بنی گالہ کے علاقے عمران خان چوک کے قریب ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے آنے والی پنجاب پولیس کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل اخلاق شہید ہوگیا۔ پولیس ٹیم قتل کے ملزم کی گرفتاری کیلئے جھنگ سے اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ آئی تھی۔ ملزم طارق کو گرفتار کرکے جھنگ لے جایا جا رہا تھا کہ واپسی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کار میں سوار تھے جو واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔