پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور دھماکے میں شہداکی تعداد 87 ہوگئی،

سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی جانب سے پرزور مذمت
پشاور(پی پی آ ئی) خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے مبینہ خود کش دھماکے میں شہدا کی تعداد 87 جبکہ زخمیوں کی تعداد 57 ہو گئی، مسجد کے ملبے تلے سے مزید 7 لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔پشاور میں دہشتگردی کے المناک واقعہ پر امریکا، سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی جانب سے پرزور مذمت کی گئی ہے۔سعودی عرب نے پشاور میں دھماکے پر کہا کہ مملکت ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گردی کیخلاف ہے، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹویٹ میں واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پشاور مسجد میں حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے ہولناک دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔جبکہ امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونٹی بلنکن اور اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی پشاور خود کش حملے کی مذمت کی، امریکا نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی قبول نہیں کی جائے گی۔