مذاکرات کیلئے طالبان کے نامزد نمائندوں میں عمران خان کا نام بھی تھا، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے طالبان کی نامزد نمائندوں میں عمران خان کا نام بھی تھا۔صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا،سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ ہم نے طالبان سے مذاکرات کی بات کی تو انھوں نے اپنے 4 نمائندوں کا اعلان کیا، احسان اللہ احسان نے 4 نمائندے دیئے،طالبان نے پروفیسر ابراہیم، مولانا سمیع الحق اور مولانا عبدالعزیز نمائندے دیئے۔عرفان صدیقی نے کہاکہ جس چوتھے نمائندے کا نام دیا گیا وہ عمران خان تھا، طالبان نے کہا کہ عمران ہمارے نمائندے کے طور پر شامل ہوں گے،عمران خان نے اپنا ایک نمائندہ دیا اور مذاکرات ہوتے رہے۔

Next Post

کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا

Tue Jan 31 , 2023
کراچی (پی پی آئی) کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ (BF7) کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آیا ہے، جس کی تصدیق سیکوینسنگ کے بعد کی […]