پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

واشنگٹن دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

دہشت گرد گروپوں سے نمٹنا پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے:امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی ہر طرح سے حمایت کرتے ہیں۔ذرائع کے مطا بق نیڈ پرائس نے کہا کہ پشاور میں ہونے والا دھماکا اس بات کی یاددہانی ہے کہ دہشت گردی کی لعنت اب بھی موجود ہے جو پاکستان اور افغانستان میت پورے خطے میں بدستور معصوم جانیں لے رہی ہے۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ دونوں ملک اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گرد گروپ خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بن سکیں۔افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ کے دورے پاکستان کے دورے سے متعلق نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی قیادت کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے اور متعدد اہم امور پر گفتگو کر رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ تھامس ویسٹ کے پاکستان کے دورے کا مقصد افغانستان میں مشترکہ مفادات کے حوالے سے مشاورت ہے۔ تھامس ویسٹ ایک ایسا لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں جس سے افغانستان میں خواتین کے حقوق کی بحالی ممکن ہوسکے۔